پاکستانی فوج کو جو پسند نہیں ہوتا اسے جیل میں ڈال دیاجاتا یا قتل کر دیا جاتا ہے "ہلیری کلنٹن" کا دھماکہ خیز انٹرویو

 

ہلیری کلنٹن

پاکستان ”ڈیپ اسٹیٹ“ ہے جسے آئی ایس آئی چلاتی ہے،ہلیری کلنٹن 


اہور (تازہ ترین۔ 18 اکتوبر2020ء) امریکہ کی سابق سیکرٹری اسٹیٹ نے ایک انٹرویو میں پاکستان کو " ڈیپ اسٹیٹ" کی اعلیٰ ترین مثال کہہ کر سوال کا جواب دیا۔گزشتہ ہفتے ایک ٹی وی انٹرویو میں جب اینکر نے ہلیری کلنٹن سے سوال کیا کہ ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے اور اسے کن لوگوں نے متعارف کرایااور اس کا مقصد کیا ہے تو اس سوال کے جواب میں سابق سیکرٹری اسٹیٹ امریکہ ہلیری کلنٹن نے کہ کہ ”ڈیپ اسٹیٹ“ایک اصطلاح ہے جس کے موجد منجھے ہوئے سیاسی سائنسدان ہیں جو مختلف ممالک کی سیاست پر نظر رکھتے اور سیاسی چالوں کو مختلف اصطلاحوں سے نوازتے ہیں۔۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈیپ اسٹیٹ ایک ایسی ریاست ہوتی ہے جہاں ملکی معاملات کچھ اور ذرائع ڈیل کرتے ہیں اور کہا کہ ڈیپ اسٹیٹ کی بہترین مثال پاکستان کی ہے کہ جہاں ملکی معاملات سول حکومت نہیں بلکہ آرمی اور آئی ایس آئی چلاتی ہے-

یعنی ملک کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتے ہے- اگر کوئی آرمی کے خلاف بات کرتا ہے یا انہیں پسند نہیں ہوتا یا پھر ان کی بات نہیں مانتا تو انہیں سسٹم سے نکال پھینک دیا جاتا ہے ۔ ان کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں انہیں قتل کر دیا جاتا ہے یا پھر انہیں جلاوطنی پر مجبور کر دیا جاتا ہے-


Comments