پشاور دھماکہ ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بیان سامنے آ گیا "شہید طلبہ کرام کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے"

                                   


                     

پشاور (آن لائن )آج صبح پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں دھماکہ کے باعث سات افراد شہید ہو گئے ہیں-  جبکہ 92 زخمی ہیںجن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم اب اس معاملے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا موقف بھی سامنے آ گیاہے--:

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک سکرین بھی شیئر کیا جسے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا موقف کہا گیاہے-; سینئر صحافی سلیم صافی کا کہناتھا کہ کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے پشاور مسجد حملے سے لاتعلقی اور اس کی مذمت کی ہے-- کوئی سن نہیں رہا لیکن خاکم بدہن قبائلی اضلاع کے دوبارہ جہنم اور پاکستان کے دہشتسان بننے کے خطرات سر پر منڈلارہے ہیں--  جو لوگ ملک پرمسلط ہیں،ان میں اہلیت ہے اورنہ وہ ان بنیادی ایشوزکو توجہ دے رہے ہیں-- 

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مدرسے میں دھماکہ قابل افسوس ہے -  آج صبح پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر دیر کالونی میں ایک دینی مدرسے میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں کے طالب علم درس حدیث میں مشغول تھے ہم اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے بزدلانہ وار سمجھتے ہیں-,, 

دینی مدارس کو کسی بھی مقصد کیلئے نشانہ بنانا اور اس میں موجود طلبہ دین کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے -  ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہر کسی کو اس پر غمگین ہونا چاہیے- ہم واقعے میں شہید طلبہ کرام کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے-  ان کے اعزاز و اقارب کو صبر جمیل عطاءفرمائے اور زخمیوں کو شفائے عاجلہ نصیب فرمائے-,,''


Comments