"" پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے بارے پھیلی خبروں کو غلط قرار دے دیا ""

 


 پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں نے انجری سے نجات حاصل کرلی اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کیلئے میری خدمات حاضر ہیں-.,''



میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمر کی انجری کے سبب سبب کرکٹ سے دور رہنے والے حسن علی نے کہا کہ تکلیف کی وجہ سے گزشتہ 15 ماہ کا دورانیہ میرے لئے بہت مشکلات کا سبب بنا--  انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی تاہم بدقسمتی سے ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوا جس کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ گئے-- حسن علی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور اب مکمل طورفٹ اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب ہوں--ایک سوال کے جواب میں حسن علی نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کے مخصوص انداز کو اپنانے سے میں انجری کا شکار ہوا- میں اپنا مخصوص انداز میں جشن منانے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا--حسن علی نے شاداب خان کو وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنا اور شاداب خان کو نائب کپتان بنانا کرکٹ بورڈ کا بہترین اقدام ہے--  دونوں کو زمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کیلئے وقت دینا ہوگا--  شاداب خان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے پْرجوش ہوں--   فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی پچز بولرز اور بلے بازوں دونوں کیلئے ساز گار ہونی چاہیں--  کوکا بورا گیند کرنے لیے فاسٹ بولرز کو تھوڑی محنت کرنی پڑتی ہے---

Comments