" مریم نواز کے کوئٹہ پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی" اہم وکٹ اڑا دی


 کوئٹہ ( پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ جعفر مندوخیل کے گھر گئیں-     مسلم لیگ ق کے رہنما جعفر خان مندوخیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا-  

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھاکہ نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا،نوازشریف کی آواز پورے پاکستان میں گونج رہی ہے- 72 سالہ تاریخ میں عوام نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں-, پی ڈی ایم کی 11جماعتوں نے خوف سے آزاد ہوکر اتحاد کیا، خوف میں رکھنے والوں کے احتساب -کا بھی مطالبہ کیا ہے   

ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف ملک میں نہ ہوتے ہوئے بھی چھائے ہوئے ہیں، عوام نوازشریف کومسیحاسمجھ رہے ہیں- نوازشریف نے ریاست سے اوپر ریاست کی بات کی- آئی جی کواٹھانے کے بعدثبوت دیاگیاریاست کے اوپرریاست کیاہوتی ہے-  کراچی واقعہ کے بعدوزیراعظم منظرسے غائب ہیں،وہ بھی کراچی واقعہ سے لاعلم ہیں- مریم نواز کاکہنا تھاکہ کراچی واقعہ کے بعدوزیراعظم منظرسے غائب ہیں،سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دی،کہاان حالات میں کام نہیں کرسکتے-  ہمیں ہرحال میں عوامی مینڈیٹ کااحترام کرناہے، آٹا، چینی ،ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں- حکومت نے ریاست کی طاقت کواپنی طاقت سمجھ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،نوازشریف نے ذاتی مفادات کی قربانی دےکروطن عزیزکی بات کی- نوازشریف نے ہمیشہ وطن عزیزکے دفاع کویقینی بنایا-


Comments