ایک کروڑ نوکریاں تو درکنارحکومت نےتو ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دیئے:سینیٹرسراج الحق


 

اسلام آباد( آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں لنگرخانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے یہ کام ایدھی اورالخدمت فاؤنڈیشن کاہے- دو سال گزر گئے حکومت نے ایک کروڑ ملازمت تو کیا ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دیئے - . حکومت کو پی پی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھاہے..  یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا لیکن اگر یہ استعفے نہیں دیتے تو عوام سمجھ جائیں گے کہ یہ سنجیدہ نہیں  جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے پر یکسو ہو گئیںاُسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے  گی
 

سلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ آج حکمران گھبرائے ہوئے ہیں- الفاظ اُن کا ساتھ نہیں دے رہے,, مہنگائی نے عوام کی سانس بند کردی ہے اور لوگوں کے لیے جسم و روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوگیاہے- وزیراعظم کس کو بتارہےہیں کہ گرانی نےاِن کی نیند اڑا دی ہے؟اگر اِن کی نیند اڑی ہوتی توسب سے پہلے اپنے ارد گرد موجود مافیاز کو پکڑ کر ان سے آٹے چینی کا بحران پیداکرکےعوام کی جیبوں سے 100ارب روپےسےزیادہ کی لوٹ مارکاحساب لیتے- لیکن جو لوگ اِس گرانی کےذمہ دار ہیں  اِنہیں تو اب بھی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے,.،اسلام آباد جیسے شہر میں لاکھوں لوگوں کو پانی نہیں مل رہا - وفاقی دارالحکومت بھی لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا رہتاہے- لاکھو ں نوجوان بےروزگاری کے ہاتھوں تنگ اور اپنے مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں - مقامی لوگوں کو بھی علاج کی سہولت نہیں مل رہی، جو حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی وہ پورے ملک کے مسائل کیا حل کرے گی- عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا لوگ اس نااہل حکومت کو اب زیادہ برداشت نہیں کریں گے 

انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں- ان کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں- ایسے لگتاہے کہ حکومت کی جان کنی کا وقت آن پہنچا- حکمران جب اقتدار کی کرسی سنبھالتےہیں توانہیں اپنےعلاوہ کچھ نظر نہیں آتااورجب اِن کاچل چلاؤ ہوتاہےتواِنہیں عوام کی پریشانیاں ستانے لگتی ہیں،سابقہ حکمرانوں کا بھی یہی وطیرہ رہاہے جس پر آج کے حکمران چل رہے ہیں-  ہر حکومت اپنے آخری وقت میں اسی طرح کی باتیں کرتی ہے جو موجودہ حکمران کر رہے ہیں- امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ دو سال گزر گئے ہیں حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں تو کیا ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دئے- اگر ملازمت نہیں دے سکتے تو انڈے تو دیں- پتا نہیں انڈے کہاں گئے ہیں؟ وزیراعظم اعلان کرتے ہیں گھبرانانہیں پھرفرماتے ہیں سکون توقبرمیں ملے گا- اس حکومت نے ملک میں تعلیم اور صحت کا نظام تباہ کر دیا،ظلم،جبر،کرپشن،مہنگائی،بیروزگاری کے نظام کوجماعت اسلامی کی یوتھ ختم کرے گی


Comments