کیپٹن صفدر کی گرفتاری، جس شخص کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فون پر کسی سے ہدایات لے رہا ہے وہ دراصل کون نکلا؟؟؟؟ شہباز گل حقیقت سامنے لے آئے

 


اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ کیپٹں (ر) صفدر کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو شخص فون کان سے لگائے ہوئے نظر آرہا ہے ،، وہ دراصل مریم نواز کا اپنا ہی گارڈ ہے - لیکن میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ شخص فون پر کسی سے ہدایات لے رہا ہے-

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے اس شخص کی 2 مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ     ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے-- یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،، اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں بلکہ جھوٹی باجی مریم کا اپنا گارڈ ہے،،  کتنا جھوٹ اور بولو گے آپ لوگ-۔،


ڈاکٹر شہباز گل نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز کے گارڈ کا نام شکور ہے۔؛


شہباز گل نے کہا کہ میرا چیلنج ہے ن لیگ کو اگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں دروازہ توڑا جاتا ہے تو دکھائیں--  فوٹیج میں صاف نظر آ رہا ہے کہ پولیس والے بڑی عزت اور احترام سے بغیر زور زبردستی کیپٹن صفدر کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں--   دروازے کا لیچ پولیس کے جانے کے بعد توڑ کر تصویر کشی کی گئی جس میں مریم صفدر ماہر ہیں--


Comments