پنجاب یونیورسٹی نے 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا

 



 (آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء)

 پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے، اور اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولی کے لئے 27 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی ہے،



پنجاب یونیورسٹی حکام کے اعلامیہ کے مطابق پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلے کا اہل انٹرمیڈیٹ میں 55 فیصد نمبر حاصل کرنے والا امیدوار ہوگا جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ان داخلوں میں گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے امیدواروں کے لئے بھی کوٹہ مختص کردیا ہے اور واضح کیا 2014ء سے قبل انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والا امیدوار داخلے کے لئے اہل نہیں ہوگا-

Comments

Post a Comment